نئی دہلی،19مارچ(ایجنسی)فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں ہندوستان اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ مقابلے کو لے کر ناظرین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے
درمیان خواتین ورلڈ کپ کا جو سابقہ میچ کھیلا گیا تھا اس میں لوگوں کی کل حاضری محض 1300 تھی جبکہ اس میچ کے لیے شائقین کی موجودگی چھ سات ہزار ناظرین پہنچ گئی۔
گزشتہ میچ میں جہاں میڈیا باکس میں چند ميڈيا والے تھے تو اس بار میڈیا باکس بھی کافی بھرا نظر آ رہا تھا۔